اسرائیل نے جنگ بندی کی درخواست رد کردی، بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ میں تین روزہ جنگ بندی کی ان درخواست مسترد کردی.
، حوثیوں نے اسرائیلی شہر ایلات پر خودکش ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، عراقی کردستان میں فوجی ائیر پورٹ پر دو ڈرون حملے ہوئے ہیں جہاں امریکی اتحاد میں موجود غیر ملکی افواج موجود ہیں .
غزہ کے اسپتالوں پر اسرائیلی فورسز کی بمباری ، مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر اسرائیلی افواج کے حملے میں 14فلسطینی شہید ہوگئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں جنگ میں وقفے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، شمالی غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کیلئے روزانہ 4 گھنٹوں کی مہلت دی جائے گی.
اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے کہا کہ کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی، میں دہراتا ہو کہ جنگ بندی نہیں ہوئی، ہم جو کر رہے ہیں وہ 4 گھنٹے کا وقفہ ہے، یہ انسانی بنیاد پر امداد کا ایک طریقہ ہے.
دوسری جانب اسرائیلی فورسز کی غزہ پر جاری بمباری کے دوران مزید 250 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء کی مجموعی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی جبکہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں.
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کردیا جہاں مزاحمت کاروں اور صہیونی افواج کے درمیان کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں.
اسرائیلی افواج کے حملوں میں جنین میں مزید 12 فلسطینی شہید ہوگئے، جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں 16 افراد شہید ہوئے.
صہیونی افواج نے غزہ کے النصر چلڈرن اسپتال پر جمعرات کو دو فضائی حملے کئے جس کے بعد اسپتال مکمل طور پر بند ہوگیا، غزہ کے بلڈ بینک پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بم گرادیئے جس کے بعد وہ بھی مکمل طور پر غیر فعال ہوگیا ہے۔



