اہم خبریںشوبز

سولہ برس کی عمر میں ہی اسٹار بن گئی تھی، ریما خان

ریما خان کا شمار 1990 کی پاکستان کی مقبول فلمی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے 200 کے قریب فلموں میں کام کیا، جس میں سے زیادہ تر پنجابی زبان کی فلمیں تھیں۔

انہوں نے ’بلندی‘ سے فلم ڈیبیو کیا اور ان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی جب کہ ابتدائی چند سال میں ان کی ریلیز ہونے والی تمام فلموں کو پسند کیا گیا،جس وجہ سے وہ دیکھتے ہی دیکھتے سپر اسٹار بنیں۔

ریما خان نے فلموں کے بعد ڈراموں میں بھی کام کیا جب کہ انہوں نے ٹیلی وژن پر متعدد پروگرامات کی میزبان بھی کی اور ان کا شمار ملک کی بہترین ڈانسرز میں بھی ہوتا ہے۔

ریما خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ شادی کرکے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔

ریما خان کا ایک بیٹا ہے اور شاندار اداکاری پر مارچ 2019 میں حکومت پاکستان نے ریما کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا، اس سے قبل وہ متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکی تھیں۔حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہیں سپر اسٹار بننے کے لیے کیا کچھ کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button