شوبز

پریتی زنٹا کو آلو کے 120پراٹھے بنانا مہنگا پڑگیا

آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی مالک اور بالی وڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2009 میں پنجاب کنگز کی فتح پر ٹیم کےکھلاڑیوں کو 120 آلو کے پراٹھے بنا کر کھلاچکی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران 48 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ انھیں کھلاڑیوں سے کیا گیا وعدہ مہنگا پڑگیا پریتی نے بتایا کہ ہم 2009 میں ساؤتھ افریقہ میں موجود تھے وہاں کسی کو ذائقے دار آلو کے پراٹھے بنانے نہیں آتے تھے، لہٰذا میں نے وہاں ٹیم کے کچن اسٹاف کو آلو کے پراٹھے بنانا سکھائے، جس پر لڑکوں نے فرمائش کی کہ میں انھیں یہ پراٹھے بنا کر کھلاؤں اور پھر میں نے وعدہ کرلیا کہ اگر ٹیم اگلا میچ جیت جاتی ہے تو میں سب کو آلو کے پراٹھے بناکر کھلاؤں گی۔ اداکارہ کے مطابق اور پھر ٹیم وہ میچ جیت گئی جس کے بعد میں نے کھلاڑیوں کیلئے 120 آلو کے پراٹھے بنائے اور اس دن مجھے احساس ہوا کہ مردوں کی خوراک کتنی زیادہ ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ پریتی زنٹا نے2016 میں جینی گوڈاینوف نامی امریکی ماہر فنانس سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ایک بیٹے جئے اور بیٹی جیا کی پیدائش ہوئی۔ ان کی فیملی امریکہ کے شہر لاس اینجیلس میں رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button