پاکستان

کے الیکٹرک 92 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرے گا

کراچی کی عدالت نے کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے زخمی ہونیوالے شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا

کراچی کی سٹی کورٹ میں سینئر سول جج رزاق حسین نے  کے الیکٹرک کی پی ایم ٹی سے شہری کے زخمی ہونے کے کیس کی سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے واقعے سے متعلق عدالت میں کہا کہ اورنگی ٹاؤن صادق آباد میں 15 نومبر 2018 کو پی ایم ٹی کے گرنے کا  مذکورہ واقعہ پیش آیا تھا  جس میں عاصم امام  نامی شہری بری طرح زخمی ہوئے جس کے باعث آج بھی جسم کے کئی حصے ناکارہ ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور ہرجانہ اداکرنےکاحکم دیاجائے۔

مزید تفصیلات کے مطابق عدالت نے کے الیکٹرک کو متاثرہ شہری کو 92 لاکھ روپے ہرجانہ30 دن میں ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button