پاکستان
آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

مظفرآباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیۓ گۓ۔
مظفر آباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقے جہلم ویلی ہٹیاں بالا اور وادی نیلم میں بھی 3 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
جبکہ زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کا کوئ جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا ۔



