کھیل
ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچز کہاں متوقع؟؟

نئی دہلی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے باہر کروانے سے انکار ۔
اطلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع سے کہا ہے کہ بھارت میں ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کروانے کی خبریں آئیں تھیں، پاکستان کے میچز بنگلہ دیش میں کروانے کی تجویز مضحکہ خیز ہے ، پاکستا ن سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچا تو ورلڈ کپ کے وینیوز کبھی تبدیل نہیں ہوں گے
ورلڈکپ اکتوبریا نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں واضح طور پر یہ کہہ دیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے ان کیلئے ایشیا کپ میں ٹیم پاکستان بھیجنا ممکن نہیں جس کے بعد پی سی بی نے بھی ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے منع کردیا۔



