شوبز
سارہ علی خان کا خود کو نواب خاندان کا سمجھنے سے انکار

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سارہ علی خان نے خود کو نواب خاندان کا سمجھنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود کو نواب خاندان کا نہیں سمجھتی۔ ممبئی میں میری پرورش عام بچوں کی طرح ہوئی، اس میں کوئی شاہی عنصر شامل نہیں تھا۔
سارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات بہت عجیب لگتی ہے جب لوگ ایسا سوچتے ہیں، میں تو خود کو کبھی شاہی فرد نہیں کہتی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی نہیں معلوم شاہی فرد ہونا کیا ہوتا ہے۔ میں نے اپنی زیادہ زندگی والدہ کے ساتھ جوہو میں گزاری ہے، باندرا میں والد سے ملنے جاتی تھی، ہماچل پردیش، کیدرناتھ، جموں کشمیر میں تعطیلات مناتی تھی۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان کے پڑ دادا برطانوی راج کے دوران ریاست پٹودی کے آخری حکمران تھے۔



