شوبز

اکشرہ کے کردار سے جاننے جانے والی حنا خان نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

بالی ووڈ اداکارہ حنا خان نے  مقررہ وقت پر 3 عمرے ادا نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ حنا خان حال ہی میں اپنی والدہ اور بھائی کے ہمراہ عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب گئی تھیں، اُنہوں نے خانہ کعبہ سے چند تصویریں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور اللّٰہ کا شکر ادا کیا تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Khan (@realhinakhan)

خانہ کعبہ میں فوٹو شوٹ، تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور ڈیڑھ دن میں 3 عمروں کی نیت کرنے پر  حنا خان  کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

حنا خان نے اب سوشل میڈیا صارفین کو خود کو تنقید کا نشانہ بنانے پر کرارا جواب دیتے ہوئے 3 عمرے مکمل نہ ہونے کی وجہ بھی بتادی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق حنا خان نے اپنی نئی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کی ڈیڑھ دن میں 3 عمرے کرنے کی نیت تھی جو کہ بہت مشکل کام تھا، ڈیڑھ دن میں 3 مکمل عمرے نہ کرنے سے متعلق تفصیل سے بات کرتے ہوئے حنا خان نے بتایا کہ اُن کے پاس اتنا وقت نہیں تھا اور کچھ غلط فہمیاں بھی ہو گئی تھیں، ڈیڑھ دن میں 3 عمرے کرنا ناممکن سی بات تھی مگر اُنہیں پہلے بہت سی اور عمرے کے دوران ادا کئے جانے والے اعمال کا علم نہیں تھا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hina Khan (@realhinakhan)

انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مزید اس پوسٹ میں بتایا کہ وہ تین عمرے مکمل کر چکی ہیں۔

 اُن کا ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وہ تمام لوگ جو میری مذہبی پوسٹس کے ذریعے میرا محاسبہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں میں اُن سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں کوئی ولی نہیں ہوں لیکن میں اچھی نیت اور اچھے اعمال پر یقین رکھتی ہوں، باقی آپ سب کو اپنے اعمال کا اوپر خود جواب دینا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button