کھیل
ماہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی تیس مارچ کو متوقع ۔
یوم پاکستان پر ستارہ امتیاز وصول کرنے والے بابر اعظم نے عمرہ ادا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اس بار بابر اعظم اکیلے ہی سعودی عرب روانہ ہوئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام دے کر شاداب خان کو ان کی جگہ قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔



