شوبز

بولی ووڈ کے معروف اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن اپنے نئے فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔ جس میں ان کی پسلی ٹوٹ گئی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق  امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر بلاگ پوسٹ کے ذریعےاپنی صحت کے حوالے سے بتایا کہ حیدرآباد میں فلم کی ایکشن شوٹنگ کے دوران وہ شدید زخمی ہوگے اور ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا سی ٹی اسکین کیا اور آرام کا مشورہ دیا۔

 

اس حوالے سے امیتابھ بچن  نے مزید بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے باعث حرکت کرنے اور سانس لینے میں بھی انہیں دشواری کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button