شوبز
کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف ایک عام شہری کی جانب سے مقدمہ درج۔
مقدمہ ممبئی کے رہائشی جسونت شاہ نے گوری خان کے خلاف درج کرایا ۔
تفصیلات کے مطابق درج کی گئی ایف آئی آر میں جسونت شاہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جس کمپنی کی گوری خان برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اس نے 86 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود فلیٹ کا قبضہ نہیں دیا۔
جسونت شاہ کا ایف آئی آر میں یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے فلیٹ برانڈ ایمبیسیڈر گوری خان سے متاثر ہو کر خریدا۔
مزید تفصیلات کے مطابق گوری خان کے خلاف سیکشن 409 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ تلسیانی کنسٹرکشن کے چیف ایم ڈی انیل کمار اور ڈائریکٹر مہیش تلسیانی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ابھی تک اس حوالے سے شاہ رخ خان یا ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔



