اہم خبریںپاکستان

شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر نامزد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کو خط لکھا گیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کی تقرری کا معاملہ پی ٹی آئی کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر سے کیا جائے۔

خط چیف وہپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد بحال ہونیوالے اراکین کی فہرست بھی خط کےساتھ اسپیکر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں،ان کا موقف ہے استعفے واپس لینے کے بعد لیڈر آف اپوزیشن ان کا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کہا کہ آپ تشریف لائے ہیں جس پر خوشی ہے، آپ مجھے استعفے منظور کرنے کا کہتے رہے، آج جو وفد آیا اس کا موقف تھا کہ ہم نے استعفے اپنی مرضی سے نہیں  دیئے۔

انہوں نے کہا کہ وفد کا کہنا ہے کہ میں نے ان کے استعفے غلط منظور کیے ہیں، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button