پاکستان
خطاب کے دوران عمران خان کی زبان پھسل گئی، غلطی سے کیا کہہ دیا ؟

سابق وزیراعظم عمران خان کی زبان پھر پھسل گئی اور گھی کی قیمت 600 ارب روپے بتادی۔
عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے منی بجٹ پر تنقید کی۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا اپنے دور حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے عمران خان کی زبان پھسل گئی اور گھی کی قیمت 600 ارب روپے بتادی۔
اس شخص کا کوئی علاج کرائے یہ واقعی کھسک گیا ہے۔۔۔ pic.twitter.com/gSEl7q7fVu
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) February 15, 2023
خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ’قوم کو بتانا چاہتا ہوں آٹا ہمارے دور میں 60 روپے کلو اور آج 135 روپے کلو پہنچ گیا اور یہ عام آدمی کے کھانے کی چیز ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جو گھی ہے 380 ارب تھا آج 600 ارب کے جی پہنچ گیا ہے‘۔



