اہم خبریںکھیل

بھارتی کرکٹ ٹیم میں ثانیہ مرزا کو اہم عہدہ مل گیا

بھارت کی  سابقہ  مایہ  ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر کردیا گیا۔

انڈین  میڈیا  کے  مطابق ثانیہ مرزا کو ویمن پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینٹور بننے پر خوشی ہے، ویمن پریمیئر لیگ سے انڈین ویمن کرکٹ اور مضبوط ہوگی۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا پلیئرز کے ساتھ  سمجھداری  اور  پرخلوص  لہجے  میں  بات  کرسکتی  ہےاسی  بنیاد  پر  ہم  نے  انکو  مینٹور  کا  عہدہ  دیا  ہے۔

ترجمان  کا  مزید  کہنا  تھا  کہ  ثانیہ  مرزا  ویمن  اسپورٹس  میں  ایک  رول  ماڈل  کی  حیثیت  رکھتی  ہے  جو  کہ  فخر  کی  بات  ہے۔

رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلم اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔

  واضح  رہے  کہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں،  آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے ‘۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button