پاکستان

لاہور میں اگر کل سے موٹر سائیکل چلانی ہے تو کیا کرنا پڑے گا؟

شہرکو روڈ پر ہونے والے حادثات سے بچانے کیلیے چیف ٹریفک آفیسر حرکت میں آگئے ۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے شہر کو ایکسیڈنٹ فری سٹی بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل (منگل ) 07فروری سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سخت کریک ڈایون ہوگا، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ ماڈل روڈز استعمال نہیں کرسکیں گے ، موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ سال 2022ء میں ہیڈ انجری کے باعث 222 شہری لقمہ اجل بنے، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے 80سے 90فیصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جائے گی، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر ۔بھی چالان ہوگا

علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کی زیر صدارت مناواں لائنز میں ٹریفک افسران کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں تمام سیکٹر انچارجز، ٹکٹنگ انچارجز، ایجوکیشن اور دفتری سٹاف نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے کہا کہ وارڈنز کی کارکردگی کو چالان کارکردگی پر ہرگز نہیں جانچا جائے گا، چالان صرف ٹریفک کی خلاف ورزی پر ہوگا۔ میرے دفتر درباری کلچر نہیں ہوگا، اوپن ڈور پالیسی اور روٹیشن پالیسی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، تمام وارڈنز کو ٹرانسفر پوسٹنگ میں مساوی مواقعے ہونگے اور باہمی تبادلوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button