اہم خبریںپاکستان

رواں ہفتے ہونے والی مہنگائی میں اضافے کی رپورٹ جاری

ادارہ شماریات کی جانب سے رواں ہفتے ہونے والی مہنگائی  میں اضافے کی  رپورٹ جاری کردیگئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 82 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 34 اعشاریہ 49 فیصد پر جا پہنچی ہے جبکہ اس ہفتے 32 اشیائے ضروریہ مہنگی، صرف 1 سستی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں ہفتے کے دوران صرف آلو وہ بھی 15 پیسے سستے ہوئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوکر 3396 روپے تک جا پہنچا جبکہ لہسن فی کلو قیمت میں 66 روپے اضافے کے ساتھ 449 روپے 38 پیسے اور پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی  فی کلو  17 روپے اضافے کے بعد 388 روپے 24 پیسے ہوگئی ہے۔ دال ماش 15 روپے فی کلو اضافے کے بعد 398   جبکہ دال مسور 10 روپے سے زائد اضافے کے ساتھ 275 روپے 79 پیسے ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 6 روپے، چاول 4 روپے، چینی 2 روپے 12 پیسے، اڑھائی کلو برانڈڈ گھی  14 روپے تک مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے چینی چاول، تازہ دودھ، آٹا، ٹماٹر، پیاز سمیت 34 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ صرف ایک سستی اور 18 میں استحکام رہا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button