شوبز
بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی کامیابی کی وجہ شاہ رخ خان کو قرار دیدیا

بالی ووڈ اداکارہ دیپیک نے اپنی کامیابی کی بڑی وجہ بالی ووڈ کنگ خان کو قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم پٹھان کی پروموشن کرتے ہوۓ کہا کہ شاہ رخ خان میرے لیے کامیابی کی وجہ ہے ۔ اگر وہ نہ ہوتے تو آج میں یہاں نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اوم شانتی اوم میری پہلی فلم تھی ۔ اس سے پہلے میں کبھی کسی فلم کے سیٹ پر نہیں گئی تھی، لیکن شاہ رخ خان نے مجھےاعتماد دیا۔ میں جو بھی کرتی ہوں مجھے یہ پتا ہوتا ہے کہ شاہ رخ میرے ساتھ ہے اور ان کے دیے ہوۓ اعتماد کی وجہ سے ہی میں اسکرین پر اچھی کارکردگی دِکھانے کے قابل ہوئی۔
ساتھ ہی فلم پٹھان کے بارے میں دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ فلم ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرے گی ، واضع رہے کہ فلم پٹھان نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 500 کروڑ کا بزنس کرکے شاندار کامیابی اپنے نام کی ہے۔



