حیدرآباد موٹر وے کرپشن کیس کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 30 کروڑ موصول

حیدرآباد موٹر وے کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 30 کروڑ روپے برآمد کر لئے گئے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے میں اربوں روپےکی کرپشن کیس میں ملزم عاشق کلیری کی نشاندہی پر چھاپہ مارکرکروڑوں روپے برآمد کرلیے۔
فصیلات کے مطابق حیدرآباد سکھر ایم 6 موٹروے میں سیاسی شخصیت اور سابق صوبائی وزیر کےگرفتار پرائیویٹ سیکرٹری عاشق کلیری کو نیب عدالت حیدرآباد میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ عاشق کلیری سے اس سے قبل 13 کروڑ روپے اورگزشتہ روز مزید 29 کروڑ 97 لاکھ روپے کراچی کے فلیٹ سے برآمد کیے ہیں جب کہ 2022 کے ماڈل کی پرتعیش دو مہنگی گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق نیب نے عدالت سے ملزم سے مزید ریکوری کے لیے ریمانڈ کی استدعا کی ہے، جس پر عدالت کی جنب سے پانچ دن کے ریمانڈ پر ملزم عاشق کلیری کو نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کہ عاشق کلیری ایک اہم شخصیت اور سابق صوبائی وزیرکا فرنٹ مین ہے جس نے موٹروے منصوبے میں ہونے والی مبینہ طور پر اربوں روپےکی کرپشن کی رقم لی تھی۔



