پاکستان
ٓئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا اثر، امریکی ڈالر کی اُونچی اڑان پر قابو پالیا گیا

امریکی ڈالر طویل اڑان کے بعد گزشتہ روزسے نیچے آنا شروع ۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر 2.40 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 265.49 روپے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 4.15 روپے کی کمی ہوئی ۔
دوسےی جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج صبح سے کاروبارمیں مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 719 پر آ گیا ہے۔



