شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم بیٹنگ کیلئے چھوٹا پڑگیا

متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچ میں 2 بلند و بالا چھکے مارے گئے جو گراؤنڈ سے باہر جاگرے۔
انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے 21 ویں میچ میں چھکوں کی برسات جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کھلاڑی ڈین موسلے نے مارا جس کی گیند گراؤنڈ سے باہر سڑک پرجا گری۔
اس موقع پر سڑک پر موجود شخص گیند اٹھا کر وہاں سے چلتا بنا جس کے باعث دوسری گیند سے میچ کا دوبارہ آغازکیا گیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ نے بھی ایک چھکا مار اجو پھر گراؤنڈ سے باہر گیا تاہم اس مرتبہ سڑک پر موجود شخص نے گیند واپس گراؤنڈ میں پھینک دی۔
سوشل میڈیا پر اس میچ میں پیش آئے ان 2 دلچسپ واقعات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہورہی ہے۔
When it’s raining 6️⃣s, There are 2 types of cricket lovers..
1. Pick and run 🏃♂️
2. Pick and return
Which category are you?Book your tickets now : https://t.co/sv2yt8acyL#DPWorldILT20 #ALeagueApart #DVvMIE pic.twitter.com/P0Es01cMz8
— International League T20 (@ILT20Official) January 29, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کرکٹ میچز کے دوران اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔



