
پشاور پولیس لائن کی مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی۔
اس ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوع سے خود کش حملے کے شواہد ملے ہیں جبکہ مسجد کی چھت گرنے سے زیادہ نقصان ہوا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس لائن گیٹ، فیملی کوارٹرز سائیڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پر تحقیقات جاری ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سیکیورٹی لیپس کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے میں اب تک 88 افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ 157 زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد ریسکیو کارروائیوں کا سلسلہ رات سے آبھی بھی جاری ہے۔



