پاکستانعلاقائی خبریں

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ  شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہاں کم سے کم درجۂ حرارت 10سے 12ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button