پاکستانعلاقائی خبریں
کوئٹہ میں بجلی کا بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سبی سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن کا کام طویل ہوجانے سے کوئٹہ میں شہر کے بیشتر فیڈز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہر تاریکی میں ڈوبا گیا
کیسکو حکام نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی کے عملے نے سبی سے کوئٹہ آنے والی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے مرمتی کام کیلئے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کا شٹ ڈاؤن لیا تھا جو کہ طویل ہو کر رات 11 بجے مکمل ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مرمتی کام کی وجہ سے کوئٹہ کے بیشتر فیڈز سے بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کی وجہ سے شہر تاریکی میں ڈوبا رہا۔
مزید تفصیلات کے مطابق بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



