پاکستانکھیل

سابق کوچ وقار یونس کی طرف سے ثانیہ مرزا کو شاندار کیریئر پر خراج تحسین ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شاندار کیریئر پر خراج تحسین پیش کردی۔

سوشل میڈیا پر وقار یونس کا ثانیہ مرزا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ثانیہ کے بارے میں جب سوچتا ہوں تو کیا الفاظ ذہن میں آتے ہیں۔ میرے لیئے وہ الفاظ  جذبہ، ثابت قدمی اور سخت محنتی کے  ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے غیر معمولی کیریئر پر ثانیہ مرزا کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا آئندہ ماہ دبئی میں ایونٹ کھیل کر ریٹائر ہو جائیں گی۔

یاد رہے کہ آج ثانیہ مرزا کو آسٹریلین اوپن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں شکست ہوئی جو کہ ان کے کیریئر کا آخری گرینڈ سلم تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button