مرحوم عامر لیاقت حسین کی آخری خواہش کیا تھی؟

اپنی گفتگو کی چاشنی سے کانوں میں رس گھولنے والےعامر لیاقت کی کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مرضی کے مطابق ان کا پوسٹ مارٹم نہیں کروایا گیا تھا۔
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی گرفتاری سے متعلق ویڈیو لیک کیس میں عدالت میں پیشی کے موقع پر دیے گئے انٹرویو میں بشریٰ اقبال نے کہا کہ عامرلیاقت کی جائیداد پر کوئی تنازع نہیں ہے اور ان کا گھر آج تک سیل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ مقدمہ اپنے خرچ پر لڑ رہی ہیں۔
بشریٰ اقبال کے مطابق عامر کا پوسٹ مارٹم اُن وصیت کی وجہ سے روکا گیا جو انہوں نے اپنے دوست ثاقب کو کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں کبھی کچھ ہوا تو وہ پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہیں گے، عامر لیاقت کی میڈیکل رپورٹ میں زخم کے نشانات یا شواہد نہ ملنے کے بعد ان کے بچوں نے پوسٹ مارٹم کے عمل کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
مزید برآں، عامر لیاقت کی جائیداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عامر کی سب سے بڑی جائیداد، ان کے بچے ان کے ساتھ ہیں۔



