اہم خبریںپاکستان

میئر کراچی کا معاملہ: پی پی پی اور جماعت اسلامی کی ملاقات لاحاصل

کراچی: بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی کے انتخاب معاملہ اب تک حل نا ہوسکا۔

رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی کی قیادت میں نجی عالم اور امتیاز شیخ جماعت اسلامی کے مرکز پہچنے جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد سے کراچی کے بلدیاتی الیکشن اور میئر کے حوالے سے بات چیت کی۔

بعد ازاں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا جبکہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی دونوں ہی انتخابات میں زیادہ نشستیں جیتنے کی دعویدار ہیں۔

اس حوالے سے سعید غنی کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے ساتھ معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں، میئر کراچی کس جماعت کا ہو گا اس معاملے پر بیٹھ کر بات ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button