چین کی آبادی میں 6 دہائیوں بعد پہلی بار کمی ریکارڈ

دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں کئ سالوں بعد پہلی بار کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک بچہ ایک خاندان کی پالیسی چین کی شرح پیدائش کے رجحان کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی آبادی میں تقریبا چھ دہائیوں میں پہلی بار کمی ریکارڈ کی گی ہے۔
چینی محکمہ شماریات کے مطابق 1961 کے بعد 2022 میں چین کی آبادی کی شرح میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ چین کے ادارہ شماریات کے مطابق 2022 کے آخر میں آبادی ساڑھے 8 لاکھ افراد کی کمی کے بعد 1.4 بلین رہ گئی ہے ۔ چین میں گزشتہ سال شرح پیدائش 6.77 فیصد جبکہ موت کی شرح 7.37 فیصد تھی ۔ دس سال میں ایک بار ہونے والی مردم شماری کے مطابق 2021 کے نتائج سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کئی دہائیوں بعد چین کی آبادی سب سے کم رفتار سے بڑھ رہی ہے ۔گزشتہ سال چین بھر میں 95 لاکھ 60 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ ایک کروڑ 4 لاکھ زیادہ شہری چل بسے۔ چین کی اس ممکنہ آبادی میں کمی نے بھارت کو دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنادیا ہے۔



