میشا شفیع کی پہلی امریکی فلم کی جھلک جاری

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے اپنی پہلی انٹرنیشنل فلم “متاش” کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انھیں حجاب پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کردہ تصویر کے کیپشن میں میشا نے لکھا کہ عمران جے خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم متاش سے پہلی جھلک۔
میشا شفیع نے لکھا ہے کہ “میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پُر جوش ہوں کہ ہماری یہ فلم بہت محنت سے بنائی گئی ہے، اسے”ایس ایکس ایس ڈبلیو”نے رواں برس “نیریٹیو فیچر کمپیٹیشن” کے لیے منتخب کر لیا ہے”۔
گلوکارہ نے اپنی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے فلم کی کاسٹ اور پروڈیوسرز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھاکہ “مجھے اس سے بہتر ٹیم نہیں مل سکتی ، آپ سب شاندار ہو “۔
View this post on Instagram
فلم کے پاکستانی نژاد ہدایت کار عمران جے خان نے بھی انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے “ایس ایکس ایس ڈبلیو”فلم فیسٹیول کی جانب سے فلم کی نامزدگی پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔ فلم کی کہانی 13 سالہ پاکستانی لڑکے اور اس کے پاکستانی والدین کے گرد گھومتی ہے، اس لڑکے کی والدہ کا کردار میشا شفیع نبھا رہی ہیں، فلم میں 1990ء کے زمانے کی امریکی زندگی اور وہاں کے مسلمانوں کے حالات دکھائے گئے ہیں۔



