اہم خبریںپاکستان

آج بڑے پیمانے پر عوام اور رہنما ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکریں گے، امین الحق کا دعویٰ

ایم کیو ایم کے کنوینیئر اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی مرکز بہادر آباد اور ایک ہی نشان پتنگ ہوگا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں کئی کمپنیاں موبائل فونز مینوفیکچرنگ کر رہی ہیں، آج کا اسمارٹ فون منی آفس ہے، آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں، ہمیں بھی آئی ٹی کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ میں نے وزارت سنبھال کر آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ کیا، ہماری پالیسی واضح ہے کہ جو کام کرے وہ ہی ملازمت پر رہے گا، پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کی بات کی تو مجھے دھمکایا گیا، اگر ہم 2008 میں گاڑیاں تیار کرنا شروع کر دیتے تو آج ہمارا ایک مقام ہوتا۔

امین الحق نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا چاہیے کہ 2050ء میں ہمارے بچوں کا مستقبل کیا ہوگا، اور آئی ٹی کی وزارت آگے کا سوچ کر کام کررہی ہے، اورنگی ٹاؤن کے ہر گھر میں تعلیم موجود ہے، اب وہاں جلد سی ایس ایس کی کلاسز شروع کرنے جا رہے ہیں، او بہت جلد اس ٹاؤن سے سی ایس ایس کے بچے بھی نکلیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحاد میں برکت ہے، آج بڑے پیمانے پر عوام اور رہنما ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکریں گے، آج اتحاد بھی ہوگا، ایک ہی مرکز بہادرآباد ہوگا، اور ایک نشان پتنگ ہوگا۔

امین الحق نے اپنی جماعت کے کارکنان کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارامطالبہ ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی عوام کو درست گنا جائے، اور حلقہ بندیاں درست کرکے الیکشن کروایا جائے، تو ایم کیو ایم مکمل اور بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button