اہم خبریںپاکستان

اعتماد کا ووٹ : پی ٹی آئی کا غیر حاضر رہنے والے اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تحریک انصاف کے 5 ارکان نے گزشتہ رات وزیراعلیٰ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 5 اراکین نے وزیراعلیٰ پرویزالہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، اور گزشتہ رات اعتماد کے لئے ہونے والی ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

دسری جانب تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے ان 5 اراکین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ جو اراکین ووٹنگ میں شامل نہیں تھے ان میں خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق، دوست مزاری اور چوہدری مسعود شامل ہیں، اور ان ارکان کیخلاف الیکشن کمیشن کو نااہلی کا ریفرنس بھجوایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button