اہم خبریںبزنس

پاکستان کے پاس صرف پینتیس دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے میں مزید ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس صرف پینتیس دن کی درآمدات کے ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔

ایک ہفتے میں مزید ساڑھے چوبیس کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد ملکی ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم گیارہ عشاریہ سات ارب ڈالر سے کم ہو کر گیارہ عشاریہ چار ارب ڈالر رہ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس پانچ ارب ستاون کروڑ ستر لاکھ ڈالرکا ذخیرہ رہ گیا، جب کہ بینکوں کے پاس کھاتے داروں کے پانچ ارب چوراسی کروڑساٹھ لاکھ ڈالرموجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button