
تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کا خط باضابطہ طور پر واپس لے لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
بابر اعوان نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کے بیٹے عدالت کے سامنے اپنا مؤقف رکھنا چاہتے ہیں۔
جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ خط آجاتا ہے کہ جج جانبدار ہے، اس قسم کے خطوط عدالت عمومی طور پر نہیں دیکھتی، اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے طے کرنا چاہتے ہیں، اس پر لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔
بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ عدالت آج ہی اس معاملے کو دیکھ لے۔



