انٹر نیشنل

خانہ کعبہ میں ہونے والی برف باری کی سعودی محکمہ موسمیات نے تردید کردی

سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مکہ مکرمہ میں برف باری کی ویڈیو کلپ جعلی ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں مکہ مکرمہ میں برف باری ہوتی دکھائی دے رہی ہے سعودی نیشنل میٹرولوجیکل سینٹر (این ایم سی) کے مطابق وہ ویڈیو کلپ جعلی ہے۔

اس کے علاوہ مکہ، مدینہ اور دیگر شہروں میں اتوار کی شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی کو جزوی طورپرمتاثر کر دیا ہے۔

سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریزکرنے کی ہدایت جاری کی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button