شوبز
طوبیٰ انور کا موبائل نمبر لیک ، غیر اخلاقی پیغامات کی بھرمار

اداکارہ طوبیٰ انور نے انکشاف کیا ہے کہ کسی نے ان کا موبائل نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد انہیں نفرت انگیز اور غیر اخلاقی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔


طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوریز پوسٹ کیں اور بتایا کہ انہیں واٹس ایپ پر متعدد نمبرز سے غلط پیغامات بھیجے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ ‘کسی نامعلوم شخص نے میرا نمبر لیک کردیا ہے جس کے بعد مجھے سیکڑوں کی تعداد میں فحش اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے جارہے ہیں، مجھے حیرانی ہے کہ کیسے لوگ ان سب فضول چیزوں کے لیے وقت اور توانائی ضائع کرتے ہیں’۔



