
امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ نا رک سکا، جب کہ پاکستانی روپیہ مسلسل زوال زوال کا شکار۔
انٹر بینک میں آج بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
جب کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 125 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40029 کی سطح پر آ گیا ہے۔



