پاکستان

وقار ذکاء کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس میں معروف سوشل میڈیا سیلیبریٹی وقار ذکاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو وقار ذکاء کے خلاف 86 ملین روپے کی کرپٹو کرنسی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے حکام نے موقف اختیار کیا کہ وقار ذکاء کے خلاف فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر کارروائی کی گئی، گزشتہ 3 سال کے دوران وقار ذکاء کے 2 اکاؤنٹس میں 86.1 اور 87.1 ملین کی ٹرانزیکشن ہوئی ہیں۔

بعدازاں ایف آئی اے کے بیان پر عدالت نے وقار ذکاء کے ناقابل وارنٹ گرفتاری وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے کے مطابق 29 جنوری 2022ء کو وقار ذکاء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button