کھیل
نکاح سے قبل حارث کی دلہن کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آج اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔
نکاح کی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی جس میں دوست اور قریبی رشتے دار شریک ہوں گے تاہم نکاح سے قبل ہی حارث کی دلہن کی تیاریوں کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مزنا کی ویڈیوز اسلام آباد میں واقع ایک نجی بیوٹی سیلون نے شیئر کیں جس میں حارث سمیت مزنا کے ناموں کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔
View this post on Instagram
ان ویڈیوز میں مزنا کی مہندی کی خوب دھوم دھام ہورہی ہے کیونکہ انہوں نے مہندی پر حارث کے نام کا ایچ آر اور ان کی بولنگ کی رفتار 150 لکھوایا۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ قومی کرکٹر کی بھی شیروانی پہنی تصویر سامنے آئی ہے۔




