
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 4 دن لاہور میں قیام کریں گی۔
ملالہ نے ٹوئٹ میں اپنے پاکستان آنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے ملک پاکستان آنا ہمیشہ سے اچھا احساس پیدا کرتا ہے، انہیں لاہور آ کر بےحد خوشی ہوئی ہے۔
ملالہ نے اپنے والدین اور شوہر کے ساتھ ائیرپورٹ سے لی گئیں تصاویر بھی شئیر کیں۔
That wonderful feeling of arriving back home in Pakistan never gets old 🇵🇰
So excited to be in Lahore 💚 pic.twitter.com/uPiIDz0f5f
— Malala (@Malala) December 13, 2022
ذ رائع کے مطابق ملالہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی، جبکہ لمز یونیورسٹی میں ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔



