پاکستان
گلبرگ پولیس کی کاروائی ،شہری سے ڈکیتی کرنے والے اسٹریٹ کریمنل گرفتار

ملزمان نے شہری سے گلبرگ کی حدود میں میں ڈکیتی کی واردات کی اور فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان میں محمد شہزاد ولد محمد صدیق ، محمد اشرف ولد عمر فاروق ، عبدالرافع ولد شیر خان اور محسن ولد محمد اشرف شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین، 2 عدد موبائل فون اور 2 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ملزمان اسسے قبل بھی متعدد بار
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گرفتار ہو چکے ہیں
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔



