کھیل

شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ اکیلے پوسٹ لگانا شروع کردی

کیا شعیب ملک اور ثانیہ ملک کی طلاق ہوچکی ہے اس کا اب تک کسی کو جواب نہیں ملا

ثانیہ مرزا نے خاص طور پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے اس کو معمہ بنایا ہوا ہے لیکن اب شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ اکیلے پوسٹ لگانا شروع کر دی ہیں۔

کرکٹر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان تعلقات کشیدہ ہونے کی خبریں چند ہفتوں سے گرم ہیں، ان کی علیحدگی اور طلاق تک کے بارے میں شہ سرخیاں لگیں لیکن جوڑے نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی نہ تردید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر مسلسل پوسٹ لگاتیں رہیں جس سے ان کے بیٹے کے ساتھ اکیلے رہنے کو تقویت مل رہی ہے، حال ہی میں انہوں نے بیٹے کے ساتھ ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے بیٹے ازہان کو اپنی دنیا قرار دیا۔

تین روز کے بعد کرکٹر شعیب ملک نے پہلی مرتبہ اس دوران بیٹے کے ساتھ اپنی ایک پوسٹ لگائی جس میں وہ بیٹے کے ساتھ لانگ ڈرائیو پر جانے کا بتا رہے ہیں۔انہوں نے پیغام میں لکھا کہ اچھے باپ بیٹے کا ٹائم اور لنکا پریمئیر لیگ کے لیے روانگی سے قبل ایک لانگ ڈرائیو۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد بھی دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button