
امریکا نے پاکستان کے کاٹن زونز میں جبری مشقت کے خاتمے کیلیے آگاہی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکا نے پاکستان کے کاٹن زونز میں جبری مشقت کے خاتمے کیلیے ایک آگاہی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تاکہ پاکستان کا نام ان 9 ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالا جا سکے۔


جہاں مبینہ طور پر کپاس کے کھیتوں اور جننگ فیکٹریوں میں جبری مشقت لی جاتی ہے۔
اور پاکستانی دھاگے سے تیار ہونے والی مصنوعات کی امریکا کو بلا تعطل برآمدات ہوسکیں۔
چئیرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ امریکا نے عالمی سطح پر ایسے ممالک جہاں کپاس کے کھیتوں اور جننگ فیکٹریوں میں خواتین اور بچوں سے جبری مشقت لی جاتی ہے، ان سے کاٹن اور کاٹن پراڈکٹس کی درآمدات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اور ابتدائی طور پر امریکا نے چین کے صوبے سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی بھی عائد کردی ہے۔



