پاکستان نے بھی بھارتی شرائط سے مماثلت پر روس سے تیل کی خریداری کا معاہد طے کرلیا۔
وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان بھی بھارت سے ملتی جلتی شرائط پر روس سے تیل کی خریداری کا سودا کر رہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے روس سے تیل خریدنے کے معاملات طے پا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کو ریلیف دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں۔
جبکہ حکومت کی جانب سے فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔



