وزیر اعظم کے ٹوئٹ پر بابر اعظم کا ردعمل

وزیر اعظم کے کرکٹ کے اعداد و شمار پر مبنی ٹوئٹ پر بابر اعظم نے اپنا ردعمل دے دیا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کی تھی۔
So, this Sunday, it’s:
152/0 vs 170/0
🇵🇰 🇬🇧 #T20WorldCup
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 10, 2022
وزیراعظم نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 فائنل: اتوار کو (انگلینڈ) 170/0 اور (پاکستان) 152/0 کا ٹاکرا ہوگا۔
جس پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے ایک دن قبل میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے وزیر اعظم کی ٹوئٹ سے متعلق سوال پوچھا کہ آپ کے ملک کے وزیر اعظم نے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر 152 او ر 170 سے متعلق ٹوئٹ کیا آپ پر اس کے بعد کتنا دباؤ بڑھا ہے۔
بابر اعظم نے جواب میں معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ ٹوئٹ نہیں دیکھی، مجھے اس چیز کا علم نہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ دباؤ تو نہیں ہے، مگر یہی کوشش ہوتی ہے مخالف ٹیم کے خلاف بہترین کارکردگی کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیل سکیں۔



