بزنسپاکستان

زرمبادلہ ذخائر میں 95 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ

گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں  95 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی

حکومت پاکستان کے ذمے کمرشل لونز کی مد میں بھاری ادائیگیوں کے باعث گزشتہ ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 95  کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے ذمے کمرشل لونز کی مد میں 95 کروڑ 79 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 14ارب 95  کروڑ سے کم ہو کر 13 ارب بہتر 72 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 95 کروڑ  59 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 7ارب 95 کروڑ کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20 لاکھ ڈالرز کی کمی کے بعد 5  ارب  76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

جبکہ مرکزی بینک نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کے ذمہ لونز کی ری فنانسنگ کے نتیجہ میں آنے والے ہفتوں میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button