
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل اعتزاز احسن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اعتزاز احسن کو17 سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی کیونکہ ہمارا اور اعتزاز احسن کا نظریہ ایک ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن کا مستقبل ہمارے ساتھ ہے۔ اعتزاز احسن میرے وکٹ کیپر ہوا کر تے تھے وہ کرکٹ کو بخوبی جانتے ہیں۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ جب عمران خان پر فائرنگ ہوئی تو اس وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا اور ملزم نوید کے ویڈیو بیان کے بعد مجھے فون آیا تو میں نے کہا طوطا بول رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اعتزاز احسن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اعتزاز احسن کی پریس کانفرنس کے بعد یہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بدستور پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ ہیں۔



