بزنسپاکستان

پاکستان اور اقوام متحدہ کے مابین پانچ سالہ پائیدار ترقیاتی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کا نفاذ جنوری 2023ء سے دسمبر 2027ء تک کیا جائے گا۔

پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت بنیادی سماجی خدمات، صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی،ماحولیات، پائیدار جامع اقتصادی ترقی، مہذب کاموں اور گورننس میں بہتری لانے کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

اس موقع پرسیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلیے اقوام متحدہ کی حمایت ، سیلاب کی امداد اور بچاؤکی کوششوں کے دوران مسلسل مدد پرعالمی ادارے کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button